the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر
کانگریس
بی جے پی
(ایجنسیز)


برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے ملک میں سیلاب کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر مشرق وسطی کا پہلا دورہ ملتوی کر دیا ہے اور ملک میں سیلاب سے نمٹنے کو اہم ترین فریضہ قرار دیتے ہوئے ریسکیو آپریشنز کی لیے فوج کی خدمات لینے کا عندیہ دیا ہے ۔

سات ہفتے قبل جنوب مشرقی انگلینڈ کو متاثر کرنے والا سیلاب اب لندن کی طرف بڑھ رہا ہے۔ برطانوی حکام کے مطابق 1776 کے بعد یہ اس موسم سرما میں شدید بارشوں کا سامنا ہے۔

اب تک سیلاب کے خطرے کے حوالے سے 16 وارننگز جاری ہو چکی ہیں، جو زندگیوں کیلیے سخت خطرے کا انتباہ ہے۔

برطانوی وزیر اعظم نے سیلاب کی شدت پر عوام کو اعتماد میں لیتے ہوئے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ وہ ملک



میں سیلاب کے خطرے کے پیش نظر اگلے ہفتے سے شروع ہونے والا مشرق وسطی کا دورہ منسوخ کر رہا ہوں۔

اس سلسلے میں وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور فلسطینی صدر محمود عباس کو معذرت بھی بھیج رہا ہوں لکین میں سمجھتے ہیں اس وقت سیلاب کے چیلنج سے نمٹنے سے بڑا کوئی اور کام ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا '' سیلاب کے حوالے سے خطرہ ہے بہتری آنے سے پہلے ایک مرتبہ چیزیں زیادہ بگڑیں گی۔'' میں اس دوران حکومتی اداروں اور سیلاب کے مسئلے سے نمٹنے کیلیے قائم ہنگامی کمیٹی کے ساتھ ملاقاتوں اور اجلاسوں میں شرکت کروں گا۔

وزیر اعظم نے کہا سیلاب کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال میں بہتری میں وقت لگے گا لیکن اس چیلنج کے دنوں میں برطانوی ایک بہترین قوم کے طور پر سامنے آئیں گے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.